ابنا: سيؤول سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبي کوريا کي سيکڑوں خواتين نے بدھ کے روز مظاہرے کرکے دوسري عالمي جنگ ميں جاپاني فوجيوں کے ذريعے خواتين کے جنسي استحصال پر، جاپاني حکومت کي جانب سے معافي مانگے جانے اور ہرجانہ ديئے جانے کا مطالبہ کيا-شمالي کوريا نے بھي ايک غير متوقع اقدام کے تحت جنوبي کوريا کي ان خواتين کي حمايت کا اعلان کيا ہے-
مؤرخوں کے مطابق دوسري جنگ عظيم کے دوران چين، کوريا، فلپائن اور ديگر ملکوں کي تقريبا دو لاکھ خواتين کو جاپاني فوجيوں نے اپنے قبضے ميں لے کر ان کا جنسي استحصال کيا تھا- جاپان اس سے قبل ہي دوسري عالمي جنگ ميں خواتين کے خلاف ہونے والے جرائم پر معافي مانگ چکا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ ان جرائم ميں حکومت کا کوئي ہاتھ نہيں تھا........
/169